ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسقط سے مینگلور پہنچ رہی ہے فلائٹ؛ 180 میں بھٹکل کے بھی ہیں 24 مسافر

مسقط سے مینگلور پہنچ رہی ہے فلائٹ؛ 180 میں بھٹکل کے بھی ہیں 24 مسافر

Sat, 27 Jun 2020 19:59:30    S.O. News Service

بھٹکل 27/جون (ایس او نیوز) مسقط سے  انڈین سوشیل کلب کی جانب سے  آج سلام ائیر نے مینگلور کے لئے اُڑان بھری  ہے اور توقع ہے کہ رات قریب نو بجے فلائٹ  مینگلور میں  اُترے گی۔ فلائٹ میں جملہ 180 مسافر وں میں 24 مسافر بھٹکل کے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فلائٹ دراصل 24 جون کو  مسقط سے مینگلور کے لئے اُڑان بھرنے والی تھی مگر بعد میں منسوخ ہوگئی تھی، آج اس فلائٹ کو  کرناٹک حکومت کی جانب سے  گرین سگنل ملا جس کے بعد  تمام مسافروں کو کہا گیا تھا کہ وہ دوپہر بارہ بجے ائیرپورٹ میں حاضر رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کرتے ہوئے اُن کے بدن کا درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد انہیں فلائٹ میں  جانے کی اجازت دی گئی۔ پتہ چلا ہے کہ فلائٹ مسقط کے وقت کے مطابق شام قریب  چار بجے  مسقط ائرپورٹ سے نکلی ہے۔ رات  قریب  9 بجے تک لینڈ ہونے کی توقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مینگلور میں بھٹکلی جماعت المسلمین  کی طرف سے تمام بھٹکلی مسافروں کے لئے ناشتہ  ٹفن  وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے ساتھ ساتھ تمام مسافروں کو بھٹکل لے جانے کے لئے بس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

بھٹکل میں مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے  تمام 24 مسافروں کے لئے انجمن ہوسٹل میں کورنٹائن کا انتظام کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ رات قریب ایک بجے تک یہ لوگ بھٹکل پہنچیں گے۔


Share: